۔،۔ نقلی ہتھیار، پولیس کا ایک بڑا آپریشن۔ نذر حسین۔،۔
٭ایئر پورٹ کے نزدیک گیس اسٹشن پر ایک بڑا پولیس آپریشن۔صرف ایک نقلی ہتھیار (نام نہاد مرچ اسپرے گن) قبضہ میں ے لی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئرپورٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق (بدھ تئیس جولائی) شام تقریباََ چار بجے ایک گواہ نے(پیٹرول ۔گیس)بھرواتے ہوئے پولیس سے رابطہ کیا کہ ایئرپورٹ پیٹرول پمپ کے احاطے میں ایک شخص کپڑوں کے نیچے کچھ پہنے ہوئے گھوم رہا ہے جو بظاہر اسلحہ ہو سکتا ہے۔ آناََ فاناََ پولیس نے ایک بڑا آپریشن کر کے گیس اسٹیشن پر چھاپہ مار دیا، الرٹ پولیس افسران نے گیس اسٹیشن پر (اکیس سالہ) نوجوان کو گرفتار کر لیا، تلاشی لینے پر اس کے پاس سے کالی مرچ اسپرے گن(پستول) ملا جو ایک آتشیں اسلحہ سے بہت ملتا جلتا تھا۔ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا گیا۔