۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔سید معین الدین حسینی قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔سید معین الدین حسینی قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، ان کی نماز جنازہ (ستائیس 27 جولائی بروز اتوار (الاحسان مسجد،ہاوس دیر ووہلفارٹ) ورنر اسٹریٹ پچاس میں ادا کی جائے گی، نماز میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بونامیس۔ بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید معین الدین حسینی قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں،اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ جن کا تعلق کراچی سے تھا۔عرصہ دراز سے علیل تھے بروز جمعرات کو انتقال فرما گئے ان کی رہائش بونامیس میں تھی، یہ اطلاع محترم سمیع ڈار صاحب نے ہمیں دی ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے۔