۔،۔ اقوام متحدہ کل نیو یارک میں ٭سعودی۔فرانسیسی اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ نذر حسین۔،۔
٭نیو یارک میں اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس۔ سعودی عرب اور فرانس کی شراکت سے فلسطینی مسئلہ کے سیاسی حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لئے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس، یہ کانفرنس فلسطین کو تسلیم کرانے اور دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کی جانب عالمی پیش رفت کو تقویت دے گی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/فرانس/نیو یارک۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کل بروز پیر نیو یارک میں اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس۔ سعودی عرب اور فرانس کی شراکت سے فلسطینی مسئلہ کے سیاسی حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لئے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس، یہ کانفرنس فلسطین کو تسلیم کرانے اور دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کی جانب عالمی پیش رفت کو تقویت دے گی، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کی شراکت سے فلسطینی مسئلہ کے سیاسی حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لئے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس، مملکت کے فلسطینی کاز کے حوالے سے غیر متزلزل موقف اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مقصد مشرقی یوروشلم (القدس) کو دارالحکومت بنانے والی 1967 کی سرحدوں پر پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے منصفانہ اور جامع امن قائم کرنا ہے۔