۔،۔ امریکی صدر حماس سے نجات حاصل کرنا ہو گیاور ان کے لیڈروں کا شکار کیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈونلڈ ٹرمپ (حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کر دی جائے گی)اب حماس سے نجات حاصل کرنا ہو گی،ان کے لیڈروں کا شکار کیا جائے گا،لگتا ہے حماس کے لوگ مرنا چاہتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتی، امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافوں سے گفتگو کے درمیان کہا ہے کہ حماس کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ مارے جائیں گے، پرمپ کا کہنا تھا کہ جب آخری یرغمالی کو بھی غزہ سے نکال لیا جائے گا تو حماس کو معلوم ہے کہ اس کے بعد کیا ہو گا، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، ٹرمپ نے دھمکی دینے والے انداز میں کہا کہ اب حماس سے نجات حاصل کرنا ہو گی اور ان کے لیڈروں کا شکار کیا جائے گا، ایسا لگتا ہے کہ حماس کے لوگ مرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے امریکی انتظامیہ نے حماس کی حالیہ تجاویز پیش کرنے کے بعد اپنی مذاکراتی ٹیم کو مشاورت کے لئے ملک واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ممکنہ معمہدہ ایسا ہو جو رکاوٹوں کو دور کرنے اور جنگ بندی کے لئے ایک مستقل معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے۔