۔،۔بادن وورٹم برگ کے ضلع بیبر باخ میں ٹرین حادثہ کے دوران کم از کم تین افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭بادن وورٹن برگ کے ضلع بیبر باخ میں ایک ٹرین کی۔دو۔ بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایمرجنسی سروسز کے مطابق پچاس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پچیس شدید زخمی ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیبر باخ/بادن وورٹم برگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی بادن وورٹم برگ میں ریجنل ٹرین کی دو بوگیاں شام کو چھ بج کر دس منٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں جہاں سے چند منٹ پہلے طوفان آ کر گزر گیا تھا رپورٹ کے مطابق ٹرین میں تقریباََ ایک سُو کے قریب مسافر سوار تھے، پٹڑی سے اترنے والی بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئی تھیں، کہا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت ٹرین کی سپیڈ تقریباََ (اسی کلو میٹر فی گھنٹہ جو پچاس میل فی گھنٹہ) بنتی ہے تھی، تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا حادثہ کی وجہ لینڈ سلائیڈنگ تھی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی جبکہ حادثہ سے کچھ وقت پہلے شدید گرج چمک نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا، فائر فائیٹرز اور ریسیکیو اہلکار کے مطابق مسافروں تک رسائی حاصل کرنے تک اونچی آواز میں چینخیں بھی سنی جا سکتی تھیں حادثہ کی جگر ٹوٹے پھوٹے درخت اور بوگی کا ایک ایکسل بھی چند میٹر کے فاصلہ پر پڑا ہوا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈرائیور سمیت تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پچاس افراد کو زخمی حالت میں چھ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے پچیس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔