۔،۔پبلک پراسیکیٹو ٹیوبنگن اور روئیٹلنگ کے دفتر اور پولیس ہیڈکوارٹر کی مشترکہ پریس ریلیز۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس افسران نے ایسلنگن کرائم تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جرائم کا مقابلہ کرنے میں مہارت رکھنے والی چھ رکنی تفتیشی ٹیم مشتبہ گروپ کی تفتیش کے دوران پانچ مردوں اور ایک عورت کی شناخت کے بعد انہیں عارضی طور پر حراست میں لے لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایسلنگن/ٹیوبنگن/روئیٹلنگن۔ ایسلنگن،ٹیوبنگن،رپورٹ کے مطابق ایسلنگن کرائم تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کی چھ رکنی تفتیشی ٹیم نے تفتیش کے دوران پانچ مردوں اور ایک عورت کی شناخت کے بعد انہیں عارضی طور پر حراست میں لے لیا،چھ مشتبہ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک گینگ کے ارکان کے طور پر مالدار مردوں سے ملاقات کے بہانے ٭ڈیٹنگ پلیٹ فارم٭ پر جان بوجھ کر مالدار مردوں سے رابطہ قائم کیا، اس کے بعد حقیقی زندگی کی ملاقاتوں میں ایک (تینتیس سالہ) شخص مبینہ طور پر ظاہر ہوا اور مالدار مردوں میں دلچسپی ظاہر کی، ان ملاقاتوں کے دوران رشتہ میں دلچسپی رکھنے والوں سے اعلی معیار کی گھڑیاں چوری کیں، اسی دوران گھر کی چابیاں اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے کہ بعد میں اپارٹمنٹس تک رسائی حاصل کی جا سکے، کریڈٹ کارڈز اور دیگر قیمتی سامان چرایا جا سکے، پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق اس گینگ یا گروہ نے کم از کم ٭دو لاکھ 200,000٭ یورو ہتھیایا ہے۔ مزید کاروائیوں کے دوران تفتیش کاروں نے ٹیو بنگن پبلک پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے حاصل کئے گئے عدالتی احکامات کی بنیاد پر، سنڈ لفنگن٭روئٹ لنگن٭سٹٹگارٹ٭اوبر رائشن باخ میں کئی اپارٹمنٹس کی تلاشی لی جبکہ ان کو وسیع ثبوت قبضہ میں لے لئے گئے، اس میں اعلی معیار کے زیورات، رولیکس گھڑیاں اور چھ عدد ہندسوں کی نقد رقم اور کئی قیمتی کاریں بھی ضبط کی گئیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ٭انیس سالہ ایک گنی کا شہری٭پانچ جرمن مشتبہ افراد٭جن میں سے ٭تئیس سالہ اور تینتیس سالہ ٭خاتون جو ترکی شہریت رکھتی ہیں۔