۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت میوزک گالاکا اہتمام۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت میوزک گالاکا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت میوزک گالاکا اہتمام۔نذر حسین۔،۔

٭ جیسے ہی اگست کا مہینہ شروع ہوتا ہے نہ صرف ملک میں جبکہ ملک سے باہر بسنے والے جو اُور سیز پاکستانی کہلاتے ہیں جو تقریباََ (9 ملین) کے قریب ہیں، ان کے دل میں جشن آزادی منانے کی تمنا جاگ اُٹھتی ہے۔ہر ملک کے دارالخلافہ میں موجود سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے احاطوں میں سبز ہلای پرچم لہرایا جاتا ہے، محفلیں سجائی جاتی ہیں اور ترانے گائے جاتے ہیں، پاکستانی قوم کوئی بھی خوشی کا موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ (2 اگست 2025)کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جشن آزادی پاکستان منایا گیا جس میں پاکستان کے مشہور پنجابی گلوکار ٭محمد اشرف ملک عرف ٭ملکو٭ ایک پاکستانی پاپ، پنجابی بھنگڑا اور لوک گلوکار اور موسیقار نے زبردست پرفارمنس پیش کی۔ان کے ساتھ فیصل آباد میں پیدا ہونے والی پاکستانی گلوکارہ سارہ الطاف نے نہ صرف مقبول گانا۔نک دا کوکا۔ جبکہ بے شمار پنجابی گانے گا کر عوام کا دل جیت لیا ان کی خوبصورت پرمارمنس پر پنجابی نوجوانوں کا خوبصورت بھنگڑا دیکھنے کو تھا، پروگرام شروع ہونے سے پہلے (ڈی جے۔ جے۔ون) کے جیون نے ڈھول کی تھاپ پیش کی۔سفارتخانہ اور قونصلیٹ کا عملہ۔ کمرشل قونصلر آمنہ نعیم۔ قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک۔ سفیر پاکستان سیدہ ثقلین۔ ہید آف چانسلری ماجد خان۔پریس اتاشی حنا ملک نے پروگرام میں شرکت کی، شفاعت کلیم خٹک اور سیدہ ثقلین نے تالیوں کی گونج میں جشن آزادی کا کیک کاٹا،جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء جن کا میوزک سے لگاو ہے انہوں نے شاناں اوچیاں تیریاں پیرا۔سخی لال قلندر مست مست پیش کیا۔تالیوں کی گونج میں فیصل آباد میں پیدا ہونے والی پاکستانی گلوکارہ سارہ الطاف اسٹیج پر تشریف لائیں ان کا آنا تھا کے نوجوانوں کی فرمائشیں آنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ سنا کر جاوں گی،ڈھولے نوں آ کھو مینوں اینج ناں ستاوے۔میری مجبوری اونوں سمجھ نہ آوے۔٭سارہ الطاف نے فرمائش پر بھنگڑا میوزک گا کر نہ صرف ینگر جبکہ بوڑھوں کو بھی بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کر دیا، سیدہ ثقلین سفیر پاکستان نے بھی خوب انجوائے کیا۔کیتھے ساڈے گھر وی بھل کے آیا کرو۔پنجابی گلوکار ٭محمد اشرف ملک عرف ٭ملکو٭ نے تالیوں کی گونج میں انٹری دی۔ ان کا پنجابی کلام سن کر لوگ اسٹیج پر چڑھ گئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔ اور اس طرح اس خوبصورت گالا کا اختتام ٭دما دم مست قلندر پر ہوا۔ سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کا کہنا تھا کہ آج کا میوزک گالابہت اچھا تھا، فرینکفرٹ کی کمیونٹی نے بھرپور حصّہ لیا، نہ صرف پاکستانی سنگرز،ٹالینٹ کو بلایا جبکہ لوکل ٹیلنٹ اور یوتھ کو اس سے بہت فروغ ملا اور ملے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر ہمارا کلچر ضرور دکھانا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں اور سفارتخانہ بھی آپ سے تعاون کرے گا، ٭ملکو٭ کا کہنا تھا کہ ہم پہلی بار جرمنی آئے ہیں، آپ دوسوں نے اپنے کلچر کو پروموٹ کیا ہے ہمیں بہت اچھا لگا٭سارہ الطاف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے کو منانے اور انجائے کرنے یہ کاوش بہت اچھی تھی پوری کمیونٹی اکٹھی ہوئی ہے، کمیونٹی نے انجوائے تو کیا ہی کیا ہم نے بھی بہت انجوائے کیا اور ایسے پروگرام بار بار ہونے چاہیئں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں