۔،۔ پاکستانی طلباء نے ملائیشیا میں منعقد بین الاقوامی نیوکلر سائنس اولمپیاڈ میں ایک گولڈ،ایک سلور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ نذر حسین۔،۔
٭ ملائیشیا میں منعقد بین الاقوامی نیوکلر سائنس اولمپیاڈ میں پاکستانی طلباء نے میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کر دیا(طلباء کو پاکستانی ایٹمی توانائی کمیشن کا تعاون حاصل تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ملائیشیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی طلباء کی ایک ٹیم نے دوسرے انٹرنیشنل(بین الاقوامی) نیو کلیئر سائنس اولمپیاڈ۔(آئی۔این۔ایس۔اُو 2025) میں چار تمغے حاصل کئے ہیں جو عالمی سائنس کی تعلیم میں ملک کے لئے ایک اہم کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے(اے پی پی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے بھی بدھ کو اطلاع دی۔ ملائیشیا میں (تیس جولائی سے پانچ اگست) تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے میں ٭چین ٭جاپان ٭سنگاپور ٭ترکی ٭ انڈونیشیا اور سعودی عرب سمیت (انیس)ممالک کے نوجوان سائنسی ہنر مند مجتمع ہوئے تھے۔ پاکستانی ٹیم کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر نگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی اعلی فیکلٹی نے تربیت دی تھی جو ملک میں جوہری اور انجینئرنگ کی تعلیم کے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں بیکن ہاوس سکول ایبٹ آباد کے محمد طیب بخاری نے طلائی اور صدیق پبلک سکول اسلام آباد کے عمار اسد وڑائچ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، صدیق پبلک سکول اسلام آباد اور چناب کالج جھنگ کی دو دیگر ممبران۔راوہ جاوید اور تطہیر آئمہ نقوی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔