۔،۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں (IBAxLUMS” )٭ جرمنی میں IBA  اور LUMS کے سابق طلباء٭ کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں (IBAxLUMS” )٭ جرمنی میں IBA اور LUMS کے سابق طلباء٭ کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں (آئی بی اے۔لمز)٭ جرمنی میں آئی بی اے۔لمز کے سابق طلباء٭ کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں ()٭ جرمنی میں (آئی بی اے۔لمز)کے سابق طلباء٭ کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی برلن سے پریس ریلیز کے مطابق۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے پاکستان ہاوُس برلن میں (IBAxLUMS” )٭ جرمنی میں IBA اور LUMS کے سابق طلباء٭ کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ نے کہا کہ جرمنی میں پاکستان کی کامیابی سے نمائندگی کرنے والے ایسے چہروں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ان کی حقیقی صلاحیتوں کو بہر طور بروئے کار لا کر یقیناََ پورے ملک کو فائدہ ہو گا، انہوں نے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان کے عزم کااعادہ کیا، انہوں نے شرکاء کو پاکستان سے جرمنی تک ہنر مند افراد کی نقل حرکت کو مربوط و موثر بنانے کے لئے سفارت خانہ کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تنظیم کے نمائندوں نے جرمنی میں اپنے پیشہ وارانہ سفر، کاروباری منصوبوں اور جرمن جاب مارکیٹ میں ضم ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے کی بابت اپنی کوششوں کے بارے میں presentation۔ پیشکش بھی دیں۔شرکاء نے سفیو پاکستان ثقلین سیدہ اور سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نوجوانوں آپس میں سہولت و رابطہ قائم کرنے اور باہم تعاون کا موقع فراہم کیا واضح رہے تقریب میں نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں