۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی قائم مقام قونصل جنرل ماجد لودھی نے کی، اس موقع پر نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی کمیونٹی کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا چند دوست و احباب چھ چھ سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے جشن آزادی منانے آئے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔آج اس خوبصورت جشن آزادی کے موقع پر کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے بڑے خوبصورت انداز میں نقابت کے فرائض ادا کئے۔ قائم مقام قونصل جنرل آف اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ ماجد لودھی نے پرچم کشائی کے فرائض کو سرانجام دیا، اس موقع پر نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے بھی کاروباری۔ سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات نے بھر پور حصّہ لیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف قونصل خانہ کے عہدہ دار امین اللہ کو ملا۔ قائم مقام قونصل جنرل ماجد لودھی نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز ہلالی پرچم کو جرمنی کی فضاوُں میں بلند کیا ٭پاکستان زندہ باد۔پاکستان تابندہ باد٭اس موقع پر پاکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر،وزیر خارجہ اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا پیغام امیگرین آفیسر محمد علی رندھاوا نے پڑھ کر سنایا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد،اپنے آباوُ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کی لازوال قربانیاں اور ثابت قدمی سے پاکستان معرض وجود میں آیا، جب تک ہم لا الہ اللہ محمد الرسول اللہ کے پرچم تلے متحد ہیں کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ،میں اپنی مسلح افواج کے عزم وحوصلے کو سراہتا ہوں،اجتماعی ثابت قدمی ہماری عسکری تیاری کا مظہر ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا بیان۔ کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے سنایا۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا آج کے دن اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے79 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، قومی آزادی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی۔ اتحاد، اقتصادی استحکام، معاشی مضبوطی اور قومی خود مختاری کے دفاع کے عزم پر زور دیا، اپنے پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے بانی پاکستان محمد علی جناحؒ، شاعر فلسفی مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اور ایک نصب العین پر نہ صرف متحد کیا بلکہ اپنی ولولہ انگیز سیاسی جدو جہد کے ذریعہ تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک الگ نظریاتی ریاست کے قیام کے ناممکن سمجھے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دیکھایا۔ ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک وثرن اور عزم کو سہارا دیا، جبکہ مملکت پاکستان کے صدر کا پیغام ماجد لودھی نے پڑھ کر سنایا، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ یوم آزادی کو نئے سرے سے فخر اور امید کے ساتھ مناتے ہیں کیونکہ حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے مقابلے میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا اعادہ کیا۔معرکہ حق اور آپریشن بنیانِ مرسوع میں ہماری کامیابی ہماری تاریخ کاایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ قومی عزم، پیشہ وارانہ مہارت اور متحد مقصد کا مظاہرہ تھا۔پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن جبر کے سامنے نہیں جھکے گا۔ آج پوری قوم ہمارے بانی با با قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائم مقام قونصل جنرل ماجد لودھی نے اس موقع پر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے مقابلے میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا اعادہ کیا معرکہ حق اور آپریشن بنیانِ مرسوع میں ہماری کامیابی ہماری تاریخ کاایک تاریخی لمحہ ہے۔ہم اپنی پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جس بہادری اور حکمت عملی سے کام لیا وہ پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ میں پوری کمیونٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پے،اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا، پاکستانی افواج کا اور پاکستان کی گورنمنٹ کا ساتھ دیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اوورسیز کنونشن ہوا تھا جس میں اوورسیز سے بے شمار افراد نے حصّہ لیا تھا،آپ کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ پاکستان کے مفاد سے آپ گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اور پاکستان کے مفادات سے آپ جڑے ہوئے ہیں، ڈوویل نیشنیلٹی کے ایشو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ میں بہت جلد آپ اچھی خبر سنیں گے اس کی تمام رسمیات (فار میلیٹی) پوری ہو چکی ہیں موٹیفکیشن ہونا باقی ہے، نادرہ کے حوالہ سے بھی مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا، قونصل خانہ کے دورازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔پاکستان زندہ باد۔ اس کے بعد کیک کاٹا گیا، کمیونٹی کے افراد کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، اس کے بعد دیر تک پاکستانی کمیونٹی احاطہ میں موجود رہی اور فوٹو سیشن چلتے رہے۔جنہوں نے محمد علی رندھاوا سے ٹرافی وصول کی

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں