۔،۔ 15 اگست کو بھارت کی نام نہاد آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے (15 اگست کو بھارت کی نام نہاد آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر) مناتے ہوئے جرمنی کی پنجابی مذہبی تنظیموں اور آزادی پسند سکھوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔(گُرچرن سنگھ گورایاکو آرڈینیٹر ورلڈ سکھ پارلیمنٹ) کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے (15 اگست کو بھارت کی نام نہاد آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر) مناتے ہوئے جرمنی کی پنجابی مذہبی تنظیموں اور آزادی پسند سکھوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اسی سلسلے میں 17 اگست کو(واشنگٹن ڈی سی) میں (سکھس فار جسٹس) کی طرف سے ہونے والے ریفرینڈم میں تمام آزادی پسند اور انسانی حقوق کے علمبردار وں سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آ کر سکھ قوم کی آزادی کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ (گُرچرن سنگھ گورایاکو آرڈینیٹر ورلڈ سکھ پارلیمنٹ) ببر خالصہ جرمنی۔ سکھ فیڈریشن جرمنی، دل خالصہ جرمنی، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن جرمنی اور اکالی دل وارث پنجاب دے نے۔ مشترکہ طور پر بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ عہد دہرایا کہ سکھ قوم کی آزاد مملکت خالصتان کے حصول تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔