۔،۔ پیڈربورن نوجوانوں کے نفسیاتی اسپتال میں 13 نفسیاتی مریض نے خاتون پر حملہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر پیڈربورن میں نوجوانوں کے نفسیاتی اسپتال میں 13 نفسیاتی مریض نے خاتون پر اس وقت حملہ کر دیا جب کچن میں کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا، سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ درازوں میں بند چھری تک وہ بچہ کیسے پہنچا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پیڈبورن۔ فرینکفرٹ سے ڈھائی سو کلو میٹر کی دوری پر نوجوانوں کی نفسیاتی اسپتال میں 13 نفسیاتی مریض نے خاتون پر اس وقت حملہ کر دیا جب کچن میں کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا، سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ درازوں میں بند چھری تک وہ بچہ کیسے پہنچا، ڈاکٹرز اس بات کو ماننے سے انکاری ہیں، جبکہ نگہداشت کرنے والی خاتون پر سیکورٹی گارڈ کی مختصر غیر موجودگی میں حملہ کیا گیا، جرم کے فوراََ بعد مریض کو پولیس کے پہنچنے تک سیکورٹی گارڈ کامیاب رہا۔ واضح رہے چوبیس سالہ زخمی خاتون کی ہنگامی سرجری کی گئی اور رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون کو اب کوئی خطرہ نہیں۔ (ڈی پی اے) کو حاصل معلومات کے مطابق پولیس نے کچھ دن پہلے ہی اس طرح کے حملے کی وارننگ دی تھی، تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر معلوم ہوا تھا کہ نوجوان خاتون کو باورچی خانے تک رسائی دی جانی تھیو اس کے بعد پولیس نے کلینک کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہاں موجود چاقو۔چھری قتل کے ممکنہ ہتھیار کے طور پر خطرہ ہیں تاہم کلینک نے اپنی کاروائی جاری رکھیے کلینک نے پولیس کی وارننگ کو نظر انداز کیا، اس بارے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ مقصد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔