۔،۔ شالوڈن باخ ڈسٹرکٹ کیسر سلاوٹرن میں دس سالہ بچی پر چاقو سے حملہ کرنے والا بائیس سالہ نوجوان گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کی شب کو چاقو سے وار کر کے دس سالہ لڑکی کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مجرم کو ڈھونڈنے کے لئے ہیلی کاپٹر اور کتوں کا بھی استعمال کیا، بالآخر عوام کی طرف سے مدد کے ساتھ تفتیش کاروں نے ہفتہ کی صبح مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیسر سلاوٹرن۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب دس سالہ بچی گھر سے باہر نکلی تو نامعلوم شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کرنے کے بعد مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر اور کتوں کی مدد بھی حاصل کی، پولیس ہیڈ کوارٹر کے مطابق وام کی طرف سے ملنے والے چند اشاروں نے تفتیش کاروں کو مجرم تک پہنچنے میں بہت مدد کی، بالآخر ہفتہ کی صبح شیلوڈن باخ کے پڑوسی قصبے شینکن ہاوُس کے قریب بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا، چند گھنٹوں بعد کیسر سلاوٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایک تفتیشی جج نے قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے خاموش رہنے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو کوئی بیان نہیں دیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ مجرم اور متاثرہ بچی کا آپس میں کوئی نہ کوئی تعلق ضرور تھا، پولیس کے مطابق حملہ میں بچی کو شدید چوٹیں آئیں لیکھ جان لیوا زخم نہیں آئے۔پولیس نے ابتدائی طور پر بائیس سالہ نوجوان کے ممکنہ محرکات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔