۔،۔ امریکی کیتھولک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ امریکی کیتھولک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی کیتھولک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭مرنے والے بچوں کی عمریں (آٹھ 8 اور دس 10 سال) ہیں اس وقت مارے گئے جب بندوق بردار نے اسکول میں اجتماع کے دوران فائرنگ کی، مسلخ شخص کی فائرنگ سے تقریباََ مزید 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مینی سوٹا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیا گیا جب معصوم بچے اسکول کے احاطے میں عبادت میں مشغول تھے کہ اچانک ایک بیس سالہ مشتبہ بندوق بردار نوجوان ٭رائفل ٭شاٹ گن اور ایک پستول سے لیس امریکی کیتھولک اسکول میں داخل ہوا اور نامعلوم وجوعات کی بنا پر درجنوں راونڈ فائر کر کے سترہ بچوں کو زخمی کر دیا جبکہ آٹھ سال اور دس سال کے دو بچوں کو ہلاک کر دیا۔ منیا پولس پولیس کے سربراہ برائن اوہارا نیایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ٭بچوں سے بھرے چرچ میں فائرنگ کا سراسر ظلم اور بزدلی ناقابل فہم ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور کی عمر بیس سال تھی اور بظاہر اس کی کوئی وسیع جرمانہ تاریخ نہیں تھی، حملہ کے دوران درجنوں راونڈ فائر کئے گئے جس کے دوران کالے لباس میں ملبوس بنڈوق بردار چرچ کے باہر کھڑا ہوا اور کھڑکیوں سے اندر داخل ہوا کیونکہ اسکول کے بچے پیوز میں بیٹھے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں