۔،۔ جامع مسجد غوثیہ،پاک دارالسلام  کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جامع مسجد غوثیہ،پاک دارالسلام کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جامع مسجد غوثیہ،پاک دارالسلام کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جیسے ہی ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتا ہے نہ صرف مساجد جبکہ گلی گلی، محلہ محلہ میں عاشقان رسول، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے حوالہ سے میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ذکرو اذکار کی محافل سجائی جاتی ہیں، عالم و فاضل حضرات کو محافل میں خطاب کے لئے بلایا جاتا ہے اور خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانی بڑی بڑی خوبصورت محافل سجاتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر 1500 ویں جشن میلاد النبیﷺ جمعہ کی شب جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے ملحق آفن باخ کے علاقے میں منائی گئی۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبد الحبیب کی سرپرستی میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہو مسجدا فیضان مدینہ پر اختتام ہوا۔بروز ہفتہ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں عاشقان رسول کے لئے ہمیشہ کی طرح (ریفریشمنٹ۔ ناشتہ) کا اہتمام کیا گیا جس میں چنے،نان،جلیبی اور چائے پیش کی گئی اس کے بعد ٹھیک (ایک 13:00بجے) عاشقان رسول ﷺ کا جلوس پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا علامہ پیر افتخار علی چشتی خطیب اعظم ہالینڈ اور حضرت علامہ ملک محمد صدیق پتھروی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ کی سرپرستی میں شدید بارش کے باوجود روانہ ہوا،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد غوثیہ تک پہنچا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈر والڈ۔ جیسے ہی ماہ ربیع الاول کا آغاز ہوتا ہے نہ صرف مساجد جبکہ گلی گلی، محلہ محلہ میں عاشقان رسول، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے حوالہ سے میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ذکرو اذکار کی محافل سجائی جاتی ہیں، عالم و فاضل حضرات کو محافل میں خطاب کے لئے بلایا جاتا ہے اور خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانی بڑی بڑی خوبصورت محافل سجاتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر 1500 ویں جشن میلاد النبیﷺ جمعہ کی شب جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے ملحق آفن باخ کے علاقے میں منائی گئی۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبد الحبیب کی سرپرستی میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مسجدا فیضان مدینہ پر اختتام ہوا۔بروز ہفتہ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ میں عاشقان رسول کے لئے ہمیشہ کی طرح (ریفریشمنٹ۔ ناشتہ) کا اہتمام کیا گیا جس میں چنے،نان،جلیبی اور چائے پیش کی گئی اس کے بعد ٹھیک (ایک 13:00بجے) عاشقان رسول ﷺ کا جلوس پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا علامہ پیر افتخار علی چشتی خطیب اعظم ہالینڈ اور حضرت علامہ ملک محمد صدیق پتھروی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ کی سرپرستی میں شدید بارش کے باوجود روانہ ہوا،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد غوثیہ تک پہنچا،جلسہ کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ملک محی الدین کو ملا، ذکر مصطفی حاجی محمد افضل قادری۔حافظ عماد قادری۔فخر الزمان،ملک سرور،نے پیش کیا،بعد ازاں عبد الطیف چشتی الازہری کا خطاب۔ سب سے پہلے 1500 سالہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر تمام احباب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مالک دو جہاں ہمیں اس طرح کی عیدیں بار بار نصیب فرمائے۔ عالم ارواح میں اللہ تعالی نے دو اجلاس منعقد کئے۔ایک اجلاس خاص تھا،اور ایک اجلاس عام تھا۔ایک اجلاس اعلان توحید کا تھا اور دوسرا اجلاس میلاد مصطفی کا تھا۔ان دونوں اجلاس کی کاروائی اللہ تعالی نے قرآن مجید فرقان حمید میں بیان فرمائی۔خطاب۔ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا علامہ پیر افتخار علی چشتی خطیب اعظم ہالینڈ، کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔ یہ جہاں چیز ہے کیا،لوح و قلم تیرے ہیں۔یا اللہ تو نے کائنات بنائی،کس کے لئے بنائی، ارشاد ہوتا ہے اے میرے بندو میں نے یہ ساری کائنات تمہارے لئے بنائی۔پھر آئی انسان کی باری کیوں بنایا گیا انسان کو۔ ارشاد ہوتا ہے میں نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لئے بنایا۔یعنی ساری خدائی تمہارے لئے بنائی اور تمہیں عبادت کے لئے بنایا۔ حضرت علامہ ملک محمد صدیق پتھروی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مسجد کا اگلا حصّہ بھی مکمل ہو چکا ہے کھڑکیاں دروازے لگانے باقی ہیں،بجلی کا کام بھی ابھی رہتا ہے،دوست پوچھتے ہیں کہ کام کیوں رک گیا ہے تو بتاتا چلوں کہ کام فنانس کی وجہ سے نہیں رکا دراصل سامنے والی بلڈنگ بھی بلند و بالا ہو گئی ہے،مسجد کے سامنے ہوٹل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ان کی بلڈنگ بھی مسجد سے اونچی ہو گئی ہے،اللہ کے گھر کا مینار نیچا رہ جائے یہ بات جچتی نہیں ہے اس لئے مینار کی اونچائی کو بڑھانے کے لئے درخواست دے رکھی ہے واضح رہے ہمیں دو میناروں کی اجازت ملی ہوئی ہے صرف اسی وجہ سے کچھ وقت کے لئے وقفہ ہوا ہے ہم نے کام صرف اس لئے روک رکھا ہے کہ اجازت مل جائے، وہ تو انشا اللہ امید ہے کہ مل جائے گی کیونکہ اس سے پہلے کا اجازت نامہ بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ گنبد جس سے اسلام کا نور پھیلتا ہے اور پھوٹے گا، ان کی تعمیر کے اندر اپنا حصہّ اپنے والدین کی طرف سے ڈالیں،جو آپ کھڑکیاں لگوائیں گے وہ جنت کی کھڑکیاں ہوں گیں، دل کھول کر مسجد کے اندر اپنا حصّہ ڈالیں۔حاجی نذیر نے ایک سو یورو دیئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک مسافر خاتون ہیں جنہوں نے سیلاب زدگان کے لئے جرمن ہونے کے باوجود چندہ دیا تو آپ بھی سیلاب زدگان کے لئے چندہ دے سکتے ہیں جو مسلم ہینڈ تک پہنچایا جائے گا۔ جلسہ کے اختتام پروسیع طور پر لنگر محمدی پیش کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں