۔،۔ افغانستان میں زلزلے نے ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ افغانستان میں زلزلے نے ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ افغانستان میں زلزلے نے ہزار سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد منگل کو بھی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا،حکمران طالبان کے ترجمان صبیح اللہ مجاہد کے مطابق (چودہ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین ہزار سے اوپر زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق درجنوں کمانڈو یونٹس کو ان علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں ہیلی کاپٹرملبے سے زخمیوں کو نکالنے اور محفوظ مقامات کرنے کے لئے نہیں اتر سکتے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد منگل کو بھی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا،حکمران طالبان کے ترجمان صبیح اللہ مجاہد کے مطابق (چودہ سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین ہزار سے اوپر زخمی ہوئے)۔ترجمان کے مطابق درجنوں کمانڈو یونٹس کو ان علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں ہیلی کاپٹرملبے سے زخمیوں کو نکالنے اور محفوظ مقامات کرنے کے لئے نہیں اتر سکتے،رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زلزلے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایمر جنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سے پانچ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا، ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ امداد کے لئے بین الاقوامی اپیل تیار کی جا رہی ہے۔ یورپی یونین نے ہنگامی انسانی امداد کی مد میں ایک ملیھ یورو کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ ٭خیمے ٭کپڑے اور ادویات سمیت( ایک سو تیس ٹن) عطیات لے جانے والے دو طیارے اس ہفتہ کے آخر میں کابل میں اترنے والے ہیں۔افغان نیوز چفینل کی رپورٹ کے مطابق پورے پورے گاوُں کھنڈرات دکھائی دے رہے ہیں، کئی جگہوں پر متاثرہ افراد اپنے ننگے ہاتھوں سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آفت زدہ علاقوں میں بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں