۔،۔ لزبن کے مشہور سیاحتی مقامات چند لمحوں میں موت کا منظر پیش کرنے لگے۔ نذر حسین۔،۔
٭بدھ کے روز (ایلواڈور دا گلوریا)لزبن کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات چند لمحوں میں لفٹ نامعلوم وجوعات کی بنا پر سڑک سے نیچے لڑھک گئی اور ایک عمارت سے ٹکرا گئی، حادثہ میں سولہ افراد ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لزبن پرتگال۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز (ایلواڈور دا گلوریا)لزبن کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات چند لمحوں میں لفٹ نامعلوم وجوعات کی بنا پر سڑک سے نیچے لڑھک گئی اور ایک عمارت سے ٹکرا گئی، حادثہ میں سولہ افراد ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، حادثہ کیوں کیسے پیش آیا اس سوال کے جواب کے لئے تحقیقات جاری ہیں جس پر یقیناََ کچھ وقت لگے گا جب تک کہ حتمی نتائج مل سکیں گے۔ واضح رہے لزبن میں انیسویں صدی سے کام کرنے والی تین لفٹیں کام کر رہی ہیں جبکہ یہ حادثہ پہلی بار پیش آیا ہے۔ پرتگالی فوجداری پولیس کے مطابق۔ پانچ پرتگالی۔ تین برطانوی۔دو کینیڈین۔ دو جنوبی کورین، ایک سوئیٹزرلینڈ، ایک یوکرین،ایک فرانس اور ایک امریکا سے ہے۔