۔،۔ یورپین یونین کا اسرائیلی حمایت کے خاتمے، انتہا پسند صیہونی وزرا پر پابندیوں کا عندیہ۔نذر حسین۔،۔
٭مگلے ماہ یورپی کمیشن فلسطین ڈونر گروپ قائم کرے گا،اُرسولا فون ڈر لائین کا کہنا تھا کہ کمیشن اب وہ کرے گا جو وہ خود کر سکتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹراس برگ/اسرائیل/فلسطین/یورپ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا فون ڈر لائین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یورپی کمیشن انتہا پسند اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے اور اسرائیل سے یورپی یونین کا ایسوسی ایشن معاہدہ جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا جس میں تجارت سے متعلق معاملات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے سٹیٹ آف دی یونین کی تقریر میں اُرسولا فون ڈر لائین نے یہ بھی کہا ہے کہ کمیشن اسرائیل کے لئے اپنی دو طرفہ حمایت موقوف کر دے گا لیکن اس سے اسرائیل کی سول سوسائٹی اور اسرائیل کے مرکزی ہولوکاسٹ یادگاری مرکز یدواشیم کے ساتھ کام متاثر نہیں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ،اُرسولا فون ڈر لائین کا کہنا تھا کہ کمیشن اب وہ کرے گا جو وہ خود کر سکتا ہے۔