۔،۔ بادن ورٹمبرگ میں 12 سالہ لڑکے اور 18 لڑکے کے درمیان جھگڑا بارہ سالہ لڑکے کی موت کا سبب بن گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭شمالی بادن ورٹمبرگ(نیدرن ہال) کی پارکنگ پر دونوں لڑکوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، لڑکا اور اس کا دوست روانہ ہو گئے کہ کچھ ہی دیر بعد اٹھارہ سالہ لڑکے نے بارہ سالہ لڑکے کی سائیکل کو ٹکر مار دی اور گاڑی سائیکل پر چڑھا دی بارہ سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بادن ورٹمبرگ/نیدرن ہال۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی بادن ورٹمبرگ(نیدرن ہال) کی پارکنگ میں جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب اٹھارہ سالہ اور بارہ سالہ لڑکے کے درمیان نامعلوم وجوعات کی بنا پر تلخ کلامی ہوئی، لڑکا اور اس کا دوست روانہ ہو گئے کہ کچھ ہی دیر بعد اٹھارہ سالہ لڑکے نے بارہ سالہ لڑکے کی سائیکل کو ٹکر مار دی اور گاڑی سائیکل پر چڑھا دی بارہ سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اٹھار سالہ نوجوان کے ساتھ اس کا ایک دوست بھی گاڑی میں تھا، تیرہ سالہ دوست کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا مجرم اور متاثرہ بچہ ایک دوسرے کو جانتے بھی تھے یا نہیں، تفتیش کار گواہوں سے گواہی کی امید رکھے ہوئے ہیں ان کے بیانات لئے جا چکے ہیں لیکن ابھی تک سامنے نہیں آ سکے، واضح رہے اٹھارہ سالہ نوجوان کو قانونی حیثیت سے نُو عمر ہی سمجھا جاتا ہے، ان تمام معملات کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا نابالغ یا بالغ فوجداری قانون لاگو ہوتا ہے، نابالغ فوجداری قانون کے تحت قتل عام کو دس سال تک کی قید سنائی جا سکتی ہے جبکہ سنگین مقدمات میں پندرہ سال تک بھی۔ اگر بالغ فوجداری قانون لاگو ہوتا ہے تو قانون قتل عام کے لئے کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ پندرہ سال قید کی سزا دیتا ہے۔ جہاں پر قتا ہوا ہے اس علاقہ کا تعلق ہیل برون فرانکونیا کے علاقہ سے ہے اس کی ٹوٹل آبادی چار ہزار سے زیادہ ہے۔