۔،۔ فرینکفرٹ کی گشتی پولیس کی چھٹی حس نے ایک بار پھر کام کر گئی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ کی گشتی پولیس کی چھٹی حس نے ایک بار پھر کام کر گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کی گشتی پولیس کی چھٹی حس نے ایک بار پھر کام کر گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭جمعہ کی سہ پہر پولیس افسران نے ایک کار اور اس میں سوار افراد کو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر روکا ایک چاقو اور بغیر لائسنس کے پستول برآمد کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن میں بڑے پیمانے پر چیکنگ کے ایک حصّہ کے طور پر، پولیس افسران ریلوے اسٹیشن سے منسلک سڑک پر گشت کر رہے تھے، ان کی نگاہ ایک کار پر پڑی کیونکہ اگلی سیٹ پر بیٹھے افراد نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، چیکنگ کے دوران گاڑی میں سے شدید بھنگ کی بُو کی بنیاد پر پولیس افسران نے گاڑی کی چیکنگ کی، کئی گرام جرس جبکہ اس کے علاوہ تقریباََ چار ہزار ایک سو نقد یورو، کئی سیل فون، ایک چاقو اور ایک خالی پستول ملا اور ضبط کر لیا گیا۔ ہمیشہ کی طرح پولیس افسران (سولہ اور اکیس سال) کی عمر کے تینوں افراد کو تھانے لے گئی جبکہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان کو چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں