۔،۔ پہلی ٭جی سیون *G7 اقوام نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پہلی ٭جی سیون *G7 اقوام نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پہلی ٭جی سیون *اقوام نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭معاشی طور پر طاقتور (برطانیہ) اور اس کے اتحادی (کینیڈا اور آسٹریلیا) فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ قدم تعطل کا شکار مشرق وسطی کے تنازع کو نئی رفتار دے گا؟٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/کینیڈا/آسٹریلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جاری جنگ یک طرفہ جنگ کی روشنی میں اور اسرائیل کی ناراضگی کے پیش نظر٭ برطانیہ ٭کینیڈا اور ٭آسٹریلیا نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے، تینوں ممالک کے وزرائے اعظم ٭کیر سٹارمر ٭مارک کارنی اور انتھونی البانی نے یہ اعلان گذشتہ ہفتے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مباحثے کے آغاز سے کچھ دیر پہلے کیا، جبکہ فرانس اور بلجیئم کی طرف سے بھی تسلیم کی توقع کی جاتی ہے جس سے دو ریاستی حل کی جانب کوششوں کو نئی تحریک ملے گی، پرتگال بھی اسی طرح کے اقدام کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے امریکہ، اسرائیل کے قریبی اتحادی کے طور پر جبکہ جرمنی بھی اس وقت ایسے قدم کی مخالفت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بھی واضح ہے کہ ٭193۔ اکی سو تریانوے رکن ممالک میں سے تقریباََ 150 ایک سو پچاس ممالک٭ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، تاہم فلسطینی نقطہ نظر سے کئی سرکردہ مغربی ریاستوں کا فیصلہ خاصا اہم ہے۔ اگر فرانس منصوبہ بندی کے مطابق برطانیہ کی پیروی کرتا ہے تو اقوام متحدہ کی پانچ ویٹو طاقتوں میں سے چار جن میں روس اور چین شامل ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے صرف اور صرف امریکا ایسا نہیں کرے گا۔یہ سب کچھ ہونے کے باوجود اسرائیل نے حال ہی میں غزہ شہر میں بھی ایک انتہائی متنازعہ زمینی حملہ شروع کیا، جو لاکھوں فلسطینیوں کا گھر ہیرپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اب بھی (اڑتالیس) یرغمالی ہیں جبکہ اسرائیلی معلومات کے مطابق ان میں سے (بیس) کے زندہ ہونے کا خیال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں