۔،۔علامہ صاجزادہ حسنات احمد مرتضی کی زیر صدارت مسجد حذیفہ نیورن برگ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد۔ سید علی جیلانی۔،۔ 0

۔،۔علامہ صاجزادہ حسنات احمد مرتضی کی زیر صدارت مسجد حذیفہ نیورن برگ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد۔ سید علی جیلانی۔،۔

0Shares

۔،۔علامہ صاجزادہ حسنات احمد مرتضی کی زیر صدارت مسجد حذیفہ نیورن برگ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد۔ سید علی جیلانی۔،۔

٭علامہ صاجزادہ حسنات احمد مرتضی کی زیر صدارت مسجد حذیفہ نیورن برگ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد جس میں جرمنی بھر سے علمائاکرام اور نعت خواں حضرات نے بھر پور شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیورن برگ۔ حذیفہ مسجد نیورن برگ جرمنی میں سالانہ محفل میلاد علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں محمد ریحان صدیقی، قاری خالد محمود، حذیفہ قیصر صدیق بھٹی نے تلاوت کی۔ راجہ حسیب، محمد گوہر، مختار تاری اور محمد ہاشم نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کی۔ علامہ قمر شہزاد نے مختصر خطاب میں سیرت طیبہ کا تذکرہ کیا۔ علامہ صاحبزادہ مفتی حسنات احمد مرتضے نے صدارتی خطاب میں کہا کہ میلا د کا معنی یہ ہوتا ہے کہ ولادت کا تذکرہ کرنا۔ آمد مصطفی کا ذکر قرآن و حدیث میں موجود ہے، صحابہ کرام بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد اور ولادت کا تذکرہ کرتے تھے۔ ہمیں بھی میلاد کے موقع پر خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کا عزم کرنا چاہئے۔ محفل کے اختتام پر محسن بھٹی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اختتام پر ذکر اور دعا کی۔ دعا کے بعد نماز عشاء تمام شرکا نے باجماعت ادا کی اور بعد نماز عشاء تمام شرکا کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں