۔،۔چلڈرن غزہ مارچ کراچی۔میر افسرامان۔،۔ 0

۔،۔چلڈرن غزہ مارچ کراچی۔میر افسرامان۔،۔

0Shares

۔،۔چلڈرن غزہ مارچ کراچی۔میر افسرامان۔،۔
فلسطینیوں کی پشتیبان جماعت اسلامی پاکستان کے تحت غزہ کے محصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ”چلڈرن غزہ مارچ“ منعقد ہوا۔ لاکھوں کے چلڈرن غزہ مارچ کراچی میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا کہ ۷/اکتوبر کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف عالمی سطح یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اور ۵/اکتوبرکو کراچی میں شارع فیصل پر عظیم الشان”غزہ ملین مارچ“ ہوگا۔ لاکھوں کے چلڈرن غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہو کہا، اقوام متحدہ عضو معطل بن چکی۔ اسرائیل کو امریکا کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ غزہ میں بائیس ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔ مسلم حکمران بے حسی کی چادر اُوڑھے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کراچی کے تحت اسرائیلی جارحیت، دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر”غزہ چلڈرن مارچ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تاحد نگاہ طلبہ و طالبات کے سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔ اس میں کراچی کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبہ اور طالبات نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ بچے لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگا کر غزہ کے نہتے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ فضا نعرہ تکبیر،اللہ اکبر، لبیک لبیک اللہ لھم لبیک، لبیک یا غزہ لبیک یااقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ بچوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاکھوں بچو ں سے خطاب کرتے ہوکہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت و دہشت گردی سے ستاون فی صد اسکول اور نوے فی صد ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں۔ صحافیوں کو اپنی ذمہ داری کے دوران جارحیت و دہشت گردی سے شہید کر دیا گیا۔ا سی طرح مساجد میں نمازیوں کو ہر روز بمباری کر انہیں شہید کیا جا رہا ہے۔غزہ سٹہ پر قبضلہ کے لیے اسرائیل سفاکیت پر اُتر آیا ہے۔غزہ میں روزانہ بیس سے پچیس بچے روزانہ شہید کیے جارہے ہیں۔اب تک بائیس ہزار شہید اوربیتالیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔اس کے ساتھ اسرائیل دہشت گرد بھوک کو جنگی ہتھیار بنا ہوا ہے۔انسانی حقوق کے چیمپیئن امریکا نے اسرائیل دہشت گردی پر کھلیء چھٹی دی ہوئی ہے۔ اسرائیل مسجد اقصیٰ پرقبضہ کر کے گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔ساری دنیا کے انصاف پسند عوام جو غیر مسلم ہونے کے باوجود اپنے اپنے ملکوں میں فلسطین کی نسل کشی پر احتجاج کر رہے ہیں ان کے احتجاج میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ بعض جگہوں پر اسرائیل کے حمایتی حکمران انہیں گرفتار بھی کرتے ہیں۔امریکی اور یورپ کے تعلیمی اداروں میں بہت سخت احتجاج ہوئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمان نے بتایا کہ ایران اور ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلامی تنظیموں کے لیڈروں اور سفیروں سے سے ملاقات میں رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔اسرائیل مصنوعات کامکمل بائیکاٹ بھی جاری رہے گا۔ہمارے وزیر اعظم ایک طرف فلسطین کی حمایت اور دوسری طرف اسرائیل کے ساتھی، جو اسرائیل کا پشت پناہ،جواسرائیل کو ہر قسم کا اسلحہ فراہم کر رہا ہے، ڈونڈ ٹرمپ کونوبل انعام کے لیے نام زد کرتے ہیں۔ اس منافقت سے باز آنا چاہیے۔امریکا انسانیت کا دشمن ہے۔ اس نے ہیرو شیماناگاسا پر ایٹمی بم برسایا۔افغانستان،عراق او دیگر ممالک میں لاکھوں انسانوں کو قتل کیا۔ امریکی کبھی کسی کادوست نہیں ہو سکتا۔مسلم دنیا کے لیڈروں کو بیانات ے آگے بڑھاناچاہیے۔ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آیند ہے۔ اس میں ایران اور دیگر عرب ملکوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔اسرائیل بچوں اور غزہ کے شہریوں کو مار سکتا ہے حماس اور القاسم بریگیڈ کے سامنے ٹک نہیں سکتا۔حماس ایک شرعی اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اپنے وطن کی آزادی کے لیے جارح دہشت گرد اسرائیل سے جنگ کر رہی ہے۔جماعت اسلامی گلوبل صمود فلوٹیلا کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ ہم فلسطینیوں کے مطالبہ کہ اسرائیل جارح ہے۔ اس نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔اس لیے ہم دوریاستی حل کو نہیں مانتے۔منعم خان امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی نے چلڈرن غزہ مارچ میں لاکھوں طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آپ نے چلڈر غزہ مارچ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں شامل ہو کر غزہ کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ پر دوسال سے روزانہ کی بنیاد پر آگ برس رہی ہے۔ روزانہ غزہ سو، پچاس شہری شہید ہو رہے ہیں۔ مسلمان حکمران سو رہے ہیں۔ لیکن الحمد اللہ کراچی پاکستان جاگ رہا ہے۔ ہم فلسطین کے مجاہدیں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یورپ و امریکا کے تعلیم اداروں کے لاکھوں طالب علم غزہ کے ساتھ ہیں۔حماس کو جہاد فی سبیل اللہ نے میدان میں کھڑا کیا ہواہے۔ دنیا کی ساری مشینری نے ہلاکت کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ مگر حماس نے اپنی جانوں سے مشینری کو شکست دی ہے۔قومی اور بین الاقوامی میڈیا نے لاکھوں کے مارچ کو دنیا کا سب سے بڑامارچ قرراردیا۔طالب علموں نے غزہ کے بچوں کے علامتی جنازے اُٹھا رکھے تھے۔اسٹیج پر طلبہ کی جانب سے کراٹے شو ہوا۔بچوں کے لیے انتظامیہ نے ٹھنڈے پانی او جوس کے پیکٹ کا انتظام کیا تھا۔الخدمت فاؤنڈیشن کراچی کی طرف میڈکل کیمپ کا انتظام کیا گیا تھا۔ فلسطینی اور پاکستانی جھنڈوں کی بہار تھی۔ جماعت اسلامی کی سیکرٹیری اور دیگر خواتین بھی چلڈرن غزہ مارچ میں شریک ہوئیں۔جماعت اسلامی حلقہ لاکھوں کے چلڈرن غزہ مارچ منعقد کرانے پر عوام کی طرف سے خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ویلڈن جماعت اسلامی حلقہ کراچی ویلڈن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں