۔،۔ بوڈاپیسٹ میں حنا ایس کو پانچ سال کی قید(انسانوں کا شکار)۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ بوڈاپیسٹ میں حنا ایس کو پانچ سال کی قید(انسانوں کا شکار)۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بوڈاپیسٹ میں حنا ایس کو پانچ سال کی قید(انسانوں کا شکار)۔ نذر حسین۔،۔

٭حنا ایس نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر فروری تئیس میں۔ڈے آف آنر۔کے موقع پر دائیں بازو کے انتہا پسند افراد کو بڑی بے دردی سے مارا یا یوں کہیئے کہ ان لوگوں کا شکار کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ بوڈاپیسٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوڈاپیسٹ میں حنا ایس کو پانچ سال کی قید(انسانوں کا شکار) اور وحشیانہ حملہ کرنے پر، اور مجرمانہ تنظیم میں رکنیت کے لئے پانچ سال قید کا فیصلہ سنا دییا گیا جو کہ ابھی حتمی نہیں ہے۔ جبکہ عدالت نے یہ ثابت کیا ہے کہ حنا ایس نے دوسرں کے ساتھ مل کر یہ جرم کیا ہے۔ فیصلہ میونخ ہائیر ریجنل کورٹ نے سنایا ہے۔ واضح رہے یورپ بھر سے دائیں بازو کے انتہا پسند ہنگری کے دارالحکومت میں (یوم عزت ۔ڈے آف آنر۔)کے لئے جمع ہوئے تھے تا کہ جرمن فوج۔وافن ایس ایس۔ اور ان کے ہنگری کے ساتھیوں کے شہر سے فرار ہونے کی کوشش کی یاد میں محاصرہ کر سکیں۔ ججوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حنا ایس پچھتاوا دکھاتی یا کرتی تو سزا کی نوعیت دوسری ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں