۔،۔ جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف میں ایک خاتون نے(دُو) 17 سترہ سالہ نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈوسلڈورف کی سنٹرل لائبریری میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک خاتون نے دو نوجوانوں کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا جبکہ ایک کی زندگی خطرے میں ہے۔پولیس نے مبینہ خاتون کو گرفتار کر کے نفسیاتی اسپتال میں داخل کروا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈوسلڈورف۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح سنٹرل لائبریر ی میں پیش آیا، جہاں پر نامعلوم وجوعات کی بنا پر مبینہ خاتون کا دو سترہ سالہ لڑکوں سے جھگڑا ہوا اس کے بعد خاتون نے چاقو نکالا اور دونوں لڑکوں پر حملہ کر دیا ایک تو شدید زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹیں آئیں اس کے باوجود ایمرجنسی سروسز نے دونوں کو اسپتال پہنچایا، پولیس ترجمان کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں کہ آیا مجرم مجرمانہ طور پر ذمہ دار ہے، رپورٹ کے مطابق وہ منشیات کی عادی نہیں یا وہبے گھر بھی نہیں، لائبریری کے کچھ حصّہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔