۔،۔ وائٹ ہاوس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شائع۔ نذر حسین۔،۔
٭وائٹ ہاوس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوول آفس میں صرف پانچ لوگ ہی شامل ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/واشنگٹن۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوول آفس میں صرف پانچ لوگ ہی شامل ہیں اور وہ ہیں امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ ماکو بیو جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق اور تصویری جھلکیوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ واضح رہے یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے (اسیویں) سالانہ جلسہ کے دوران واشنگٹن میں ہوئی۔