۔،۔ دنیا کا سب سے بڑا میلہ (اکتوبر فیسٹ)جو پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭میونخ پولیس جنسی طور پر ہراساں کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،جس میں ٭اپ اسکرٹنگ٭اور ٭ڈاون بلاوزنگ٭ شامل ہیں یعنی خفیہ طور پر اسکرٹ کے اوپر یا گردن کے نیچے تصویریں کھینچنا۔ اسی غرض سے تقریباََ (چھ سو)پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق (اکتوبر فیسٹ) دنیا کا سب سے بڑا میلہ ہے، میلے میں (چون کیمرے) میلہ کو کور کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں جبکہ میونخ پولیس جنسی طور پر ہراساں کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،جس میں ٭اپ اسکرٹنگ٭اور ٭ڈاون بلاوزنگ٭ شامل ہیں یعنی خفیہ طور پر اسکرٹ کے اوپر یا گردن کے نیچے تصویریں کھینچنا۔ اسی غرض سے تقریباََ (چھ سو)پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ابھی تک (پانچ سو)سے زیادہ پولیس آپریشنز کئے گئے اس دوران (ایک سو پچاس) گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں یہ صرف ایک ہفتے سے کم عرصے کے بعد پولیس کا ریکارڈ ہے، اس کا اعلان باویریا کے وزیر داخلہ (یو آخم ہرمن۔سی ایس یو)نے پولیس اسٹیشن کے دورے کے بعد کیا یہ اعداد و شمار جمعّہ کی صبح جمع کئے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں صرف معمولی اتار چڑھاو ہیں۔