۔،۔ جرمنی کے شہر اولڈن برگ میں ایک شخص نے پورے خاندان کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭صوبہ لوئر سیکسن کے شہر اولڈن برگ میں ایک شخص نے اپنی ساتھی اور بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ جرم کے بعد خود بھی خودکشی کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لوئر سیکسن/اولڈن برگ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق شاہدین نے ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا، پولیس کے مطابق یہ جرم آج صبح صوبہ لوئر سیکسن ضلع آسٹر نبرگ کی ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا، پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کاروں کو اپارٹمنٹ سے چار مردہ افراد اور قتل کا مشتبہ ہتھیار ملا ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ آلہ قتل کون سا استعمال کیا گیا۔ تفتیش کاروں نے ابتدائی طور پر متاثرین کی شناخت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ سوگوار خاندانوں کے احترام کے پیش نظر پولیس نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ترجمان کے مطابق بچوں کے اسکول کو بھی ابھی تک جرم کی اطلاع نہیں دی گئی۔