۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں آتشیں اسلحہ کے ساتھ دھمکی دینے والے کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں آتشیں اسلحہ کے ساتھ دھمکی دینے والے کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں آتشیں اسلحہ کے ساتھ دھمکی دینے والے کی گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے سٹی سینٹر میں ٹریفک تنازعہ کے دوران ایک شخص نے دوسرے شخص کو آتشیں اسلحہ دکھا کر دھمکی دی۔گشتی پولیس نے اگلے ٹریفک کے اشارہ پر روک لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ٹاونس ٹور۔ آج بروز منگل دوپہر بارہ بجے کے قریب پولیس کی گاڑی سائرن کے ساتھ آئی مجھے اوورٹیک کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسلحہ لئے پولیس آفیسرز گاڑی سے باہر نکلے ساتھ کھڑی مرسیڈیز کے ڈرائیور کو تنی ہوئی اسٹین گنوں کی زد میں لے کر اترنے کو کہا، جیسے ہی کار ڈرائیور نیچے اترا فوراََ اس کو گاڑی سے لگا کر تلاشی لی اور ہتھکڑی پہنا دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ایک گلی پیچھے ٹریفک تنازعہ پر اس شخص نے دوسرے شخص کو ہینڈ گن سے مارنے کی دھمکی دی تھی، ہنگامی کال کے ملتے ہی پولیس نے (ٹاونس ٹور) پر گاڑی روک لی، تلاشی لینے پر معلوم پڑا کہ اسلحہ ہینڈ گن خالی تھی۔پولیس نے اسلحہ فوراََ اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں