۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے علاقہ گن ہائیم میں مسلح ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران چوکس گشتی پولیس نے رات کے ڈھائی بجے ایک گاڑی کو روکا، جس میں سے چرس کے کئی تھیلے۔ کالی مرچ کی اسپرے برآمد کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گن ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق شک کی بنا پر پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران چوکس گشتی پولیس نے رات کے ڈھائی بجے ایک گاڑی کو روکا، جس میں سے چرس کے کئی تھیلے۔ کالی مرچ کی اسپرے کے علاوہ متعدد اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر چرس کی پلیٹیں ملیں، گاڑی کی دراز سے کالی مرچ کا پستول بھی برآمد کیا گیا، پولیس کے مطابق چوبی سالہ نوجوان کے اپارٹمنٹ سے تلاشی کے دوران چرس کے پہلے سے پیک کئے گئے تھیلے اور اس کے علاوہ مختلف پیکنگز بھی ضبط کی گئیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش اور کوائف لینے کے بعد پولیس نے نوجوان کو چھوڑ دیا۔