۔،۔ جرمنی کے شہر مُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں علاقائی ٹرین نے ایمبولنس کو کچل دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر مُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں علاقائی ٹرین نے ایمبولنس کو کچل دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر مُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں علاقائی ٹرین نے ایمبولنس کو کچل دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ مُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایک ایمبولنس ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر رُک گئی، اسی دوران کراسنگ کے بیرئر بھی بند ہو گئے، دیکھتے ہی دیکھتے آناََ فاناََ علاقائی ریجنل ٹرین آئی ڈرائیور بروقت بریک لگانے میں ناکام رہا ٹرین نے ایمبولنس کو کچل دیا جس یں ایک (اٹھیاسی سالہ) شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ مُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا /بورکن۔ مقامی میدیا اور پولیس کے مطابق ُنسٹر لینڈ۔نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ایک ایمبولنس ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر رُک گئی، اسی دوران کراسنگ کے بیرئر بھی بند ہو گئے، دیکھتے ہی دیکھتے آناََ فاناََ علاقائی ریجنل ٹرین آئی ڈرائیور بروقت بریک لگانے میں ناکام رہا ٹرین نے ایمبولنس کو کچل دیا جس یں ایک (اٹھیاسی سالہ) شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا، یہ واقعہ منگل کی صبح بورکن ضلع میں اس وقت پیش آیا جب ایک ایمبولنس ریلوے کی کراسنگ پر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے رُک گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایمبولنس ایک (اٹھیاسی سالہ) شخص کو اسپتال لے کر جا رہی تھی کہ اچانک اسے رکنا پڑااس حادثہ میں (اٹھیاسی سالہ) شخص موقع پر ہلاک ہو گیا ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ عملہ کے تینوں ارکان کو جھٹکا لگا ، ایک سو کے قریب مسافروں کو بذریعہ بس قریبی ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں