۔،۔ انتقالِ پُر ملال احمد صالح جی کے بیٹے ظفر صالح جی طویل علالت کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ انتقالِ پُر ملال احمد صالح جی کے بیٹے ظفر صالح جی طویل علالت کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انتقالِ پُر ملال احمد صالح جی کے بیٹے ظفر صالح جی طویل علالت کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔نذر حسین۔،۔

٭احمدصالح جی (داوُد)جو کسی تعارف کے محتاج نہیں تھے ان کے صاحبزادے ظفر صالح جی (داوُد) گذشتہ رات طویل علالت کے بعد اس جہان فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضری دینے چلے گئے۔اللہ کریم ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ورزبرگ۔ پرویز اختر (نُور) والے نے آج شام شان پاکستان جرمنی کو افسوس ناک خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ احمد صالح جی کے بیٹے ظفر صالح جی طویل علالت کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔احمد صالح جی جو کویت ایئر لائن میں کام کرتے تھے اور خصوصی طور پر رمضان کے درمیان پاک محمدی مسجد ان کا دوسرا گھر ہوتا تھا، بچوں میں بچے اور بڑوں میں بزرگوں جیسی حیثیت رکھتے تھے، ان کے بیٹے اچانک گرنے کی وجہ سے قوما میں چلے گئے تھے تقریباََ دس سال کی طویل علالت کے بعد گذشتہ رات اپنے مالک حقیقی کی بارگاہ میں چلے گئے۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔اللہ کریم ان کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے اور اپنے پیارے حبیب حضور اکرمﷺ کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین ثم آمین۔ جنازے اور تدفین کی تاریخ بروقت بتا دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں