۔،۔ جرمنی کے شہر فرائی برگ میں 58 سالہ باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر فرائی برگ میں 58 سالہ باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو قتل کر دیا، پولیس نے کھڑکی سے دیکھا کس طرح والد تشدد کر رہا ہے اس کی حوکتیں جاری رکھنے سے روکنے کے لئے ایک پولیس آفیسر نے اسے کھڑکی سے گولی مار دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرائی برگ۔ مقامی پولیس اور میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرائی برگ میں پیش آیا جو فرینکفرٹ سے تقریباََ ساڑھے چار سو کلو میٹر کی دوری پر ہے، رپورٹ کے مطابق فرائی برگ کے جنوب میں خاندانی تنازع کے دوران اٹھاون سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا، تفتیش کاروں کے مطابق (جرمن) شخص ہفتہ کے روز اپنے بچوں کو (ویک اینڈ) پر لینے کے لئے سابقہ بیوی کے گھر چلا گیا، پولیس کے مطابق ان کا مبینہ طور پر پہلے ہی فون پر جھگڑا ہو چکا تھا، اس یغصے میں اس شخص نے وہاں پہنچتے ہی اپنا غصہ ظاہر کرنے کے لئے اپنی کار کو باغیچے کی باڑ سے ٹکرا دیا اور گھر سے باہر پڑے پھولوں کے گملوں کو بھی نقصان پہنچایا، بتایا جاتا ہے کہ (جرمن نثراد) شخص سابقہ بیوی کی مرضی کے خلاف گھر میں داخل ہوا، سابقہ بیوی اور بیٹے کو باہر لا کھڑا کیا جبکہ بیٹی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے کھڑکی سے باپ کو بیٹی پر تشدد کرتے دیکھ لیا، اٹھاون سالہ شخص کو اپنی حرکتیں جاری رکھنے سے منع کیا بالآخر پولیس نے اسے کھڑکی ہی سے گولی مار دی، تھوڑی ہی دیر بعد اسپیشل پولیس اہلکار عمارت میں داخل ہوئے انہوں نے بے جان بیٹی کو پایا ایمرجنسی سروسز نے لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی، باپ نے زخمی ہونے کے باوجود بغیر کسی مزاحمت کے گرفتاری دے دی رپورٹ کے مطابق اس کی جان خطرے سے باہر ہے۔ جان بحق ہونے والی بچی کی والدہ اور بھائی طبی اور نفسیاتی نگہداشت حاصل کر رہے ہیں، پولیس کے آتشیں اسلحہ کے استعمال کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں، ابتدائی طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔