۔،۔گُسٹرو آٹھ سالہ(فابیان) ابھی تک لاپتہ  تیسرے دن بھی تلاش جاری۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔گُسٹرو آٹھ سالہ(فابیان) ابھی تک لاپتہ تیسرے دن بھی تلاش جاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔گُسٹرو آٹھ سالہ(فابیان) ابھی تک لاپتہ تیسرے دن بھی تلاش جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭میکلن برگ فور پومرن میں لاپتہ (فابیان)کی تلاش آج پھر ساڑھے نو بجے کے بعد شروع، بچہ جمعہ کے دن اپنی ماں سے اجازت لے کر گھر سے نکلا تھا اس کے بعد اسے لاپتہ قرار دیا گیا، کیوں کے وہ واپس نہیں آیا اور نہ ہی کہیں دیکھا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گُسٹرو/میکلن برگ فور پومرن۔ مقامی میڈیا اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق آٹھ سالہ بچے فابیان جمعہ کے دن ماں سے اجازت لے کر گھر سے نکلا، واپس گھر نہ پہنچنے پر پولیس کو مطلع کیا گیا، گُسٹرو کے جنوب میں (گروسے بریزن) کے قریب پولیس پہلے سے ہی ایک بڑی نفری کے ساتھ فابیان کو تلاش کرنے نکلی ہوئی تھی، جہاں پر ایک (ٹریکنگ ڈاگ۔کھوجی کُتے) نے ممکنہ طور پر نشان دہی کی تھی، اس کے باوجود پولیس یا کھوجی کتے اسے تلاش کرنے میں ابھی تک ناکام رہے، آج تیسرے دن یعنی اتوار کے روز صبح ساڑھے نُو بجے سے ایک بار پھر تلاش جاری رکھی گئی ہے،تیس ہزار کی آبادی والا قصبہ روسٹک ضلع کا ضلعی دارالحکومت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں