۔،۔ میکسیکو میں شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے اکتالیس سے زائد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔
٭میکسیکو میں آنے والے طوفانی تباہی نے بھیانک مناظر چھوڑے ہیں، مسلسل بارشوں کے بعد شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم اکتالیس افراد ہلاک اور ستائیس سے زائد لاپتہ ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میکسیکو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں مسلسل بارشوں کے بعد شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید طوفان کی وجہ سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق اکتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ستائیس سے زیادہ لاپتہ ہیں، شدفد طوفان اور بارشوں کف بنا پر ہزاروں فوجی تعینات ہیں دیکھا جائے تو بہت سے مقامات اب بھی ناقابل رسائی ہیں، مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ اب بھی موجود، رپورٹ کے مطابق تقریباََ (دس ہزار) فوجی کشتیوں، ہیلی کاپٹروں اور کھدائی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فوجی سڑکیں صاف کر رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو نکال رہے ہیں، انہیں خوراک فراہم کر رہے ہیں، امدادی کارکن اب بھی کئی قصبوں تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں جو ناقابل رسائی تھے۔ میکسیکن میٹرولوجیکل سروس کے مطابق مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے مٹی مزید پانی جذب نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔ دسیوں ہزار گھروں کے ساتھ ساتھ ٭کلینک ٭اسکول ٭سڑکیں ٭اور پُلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، اب تک سب سے زیادہ اموات۔وقرا کروز اور ہیڈ لگو میں ہوئی ہیں۔ پیوبلا میں طوفان کی وجہ سے ایک شیر کی موت بھی ہوئی جس کی اطلاع میونسپلٹی زیکو ٹیپیک کے قریب ایک چڑیا گھر میں سیلاب آنے کے دوران ہوئی۔