۔،۔ کئی دنوں سے لاپتہ فابیان کی لاش قریبی جنگل سے مل گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭پرائمری اسکول کا طالبعلم گذشتہ جمعرات کو آٹھ سالہ بچہ اچانکاسکول سے جلد چھٹی کر کے گھر چلا گیا،جمعہ کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے گھر پر رہ گیا،گھر میں اکیلا تھا ماں جاب پر تھی اس کے بعد بچہ اچانک لاپتہ ہو گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گسٹرو۔ مقامی پولیس اور میڈیا کے مطابق جیسا کہ فابیان لاپتہ ہوا تھا کئی دنوں بعد ایک خاتون نے فابیان کی لاش جنگل میں پائی، ابتدائی طور پر شبہ کیا گیا تھا کہ لاپتہ ہونے والے دن لڑکا اپنے والد کے گھر جانا چاہتا تھا(یہاں واضح کر دیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے علیحدہ رہتے تھے) پولیس کے کھوجی کتوں نے لڑکے کو گسٹرو بس اسٹیشن تک ٹریک کیا تھا، کتے نے زہنہ کے قریب بس اسٹاپ پر دوبارہ تلاش شروع کی جہاں باپ رہتا تھا کتے کو بچے کی خوشبو بھی ملی جو بعد میں قریبی جنگل میں غائب ہو گئی تھی، پولیس اور ریسیکیو ٹیموں نے کھوجی کتوں، ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعہ فابیان کی کھوج لگانے کی کوشش کی، پولیس افسران کے مطابق انہوں نے گھر گھر، منہدم عمارتوں اور تجارتی املاک میں بھی فابیان کو تلاش کیا، اچانک پیر کی شام کئش سونگھنے والے کتوں نے گسٹرو کے جنوب میں واقع انسلسی جھیل پر لڑکے کا سراغ لگایا، اس کے بعد توجہ پانی پر مبذول ہو گئی، منگل کی صبح غوطہ خوروں سمیت روسٹک فائر بریگیڈ نے تلاش جاری رکھی بغیر کسی نتیجہ کے۔ اس کے بعد چونکا دینے والی خبر آئی کہ چہل قدمی پر جانے والی ایک خاتون نے (کلین اپاہل) کے قریب جنگل میں لڑکے کی لاش ملنے کی اطلاع دی۔لڑکا جنگل میں کیسے پہنچا، اس کے پاس اپنا موبائل کیوں نہیں تھا، بہت سے سوالات نے جنم لے لیا ہے۔