۔،۔ دو سالہ مراکش نثراد لڑکے اور اکتالیس سالہ استانی کو چاقو کے وار سے قتل کر نے والے افغانی کی عدالت میں پیشگی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ دو سالہ مراکش نثراد لڑکے اور اکتالیس سالہ استانی کو چاقو کے وار سے قتل کر نے والے افغانی کی عدالت میں پیشگی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دو سالہ مراکش نثراد لڑکے اور اکتالیس سالہ استانی کو چاقو کے وار سے قتل کر نے والے افغانی کی عدالت میں پیشگی۔ نذر حسین۔،۔

٭نُو ماہ بعد اٹھائیس سالہ افغان پناہ گزین کو عدالت میں پیش کیا گیا،سر میں شیطان جس کے کہنے پر اس نے یہ کام کیا،غالباََ ذہنی مریض؟تشخیص پاگل شیزو فرینیا، بغیر کاغذات کے جرمنی آنے والا شخص کون ہے، اسے کچھ یاد نہیں،صرف چند الفاظ۔وہ اسلام پسند طالبان سے ڈرتا ہے۔اس کے سر میں شیطان تھا جو اس سے باتیں کرتا تھا وغیرہ وغیرہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آشافن برگ۔ واضح رہے نو ماہ پہلے جنوری کے مہینہ میں (کنڈر گارڈن) کے دو اساتذہ،دھوپ والے دن آشافن برگ کے ٭شون ٹال پارک٭ میں ہنستے کھیلتے بچے مور کو دیکھنے گئے تھے، لیکن اچانک چند سیکنڈ کے دوران ان کی ہنستی کھیلتی زندگی ڈرامائی طور پر بدل جاتی ہے، ایک اٹھائیس سالہ افغان باشندہ ہاتھ میں چھری اٹھائے نمودار ہوتا ہے، بچے اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہیں چند لمحوں میں مراکشی نثراد دو سالہ جرمن لڑکا اور اکتالیس سالہ جرمن مدد گار ہلاک ہو گئے، شام سے تعلق رکھنے والی دو سالہ لڑکی دوسرا مدد گار بہتر سالہ جرمن اور کنڈر گارڈن کی ٹیچر جس کی عمر انسشھ سال ہے شدید زخمی ہونے کے باوجود بچ گئے، جسے پولیس نے تقریباََ بارہ منٹ کے بعد بغیر کسی مزاحمت کے ریل کی پٹڑیوں کے قریب سے گرفتار کر لیا تھا، خون آلود چھری، جیکٹ پر خون کے نشانات گرفتار کر لیا گیا،پبلک پراسیکیوٹر ملزم پر قتل٭اقدام قتل٭قتل عام٭قتل کی کوشش،دھمکیاں اور حملہ کا الزام لگاتا ہے، کمرہ عدالت میں وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اسے کچھ یاد نہیں اسے اس کے سر میں رہنے والے شیطان کی سننی پڑتی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ وہ راہگیروں سے منشیات اور سگریٹ مانگتا ہے، اپنے آپ سے باتیں کرنے میں مشغول رہتا ہے۔مجسٹریٹ کا کہنا کہ ملزم مقتولین میں سے کسی کو نہیں جانتا تھا، وہ مکمل طور پر ملزم کے شکار بن گئے جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ اس حرکت سے اس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔اٹھائیس سالہ افغان باشندے کو ملک چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی کیونکہ اس کی فائل کئی جرائم سے بھری پڑی تھی جبکہ پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق اسے نفسیاتی اسپتالوں میں منتقل کیا جاتا رہا۔ ڈاکٹروں نے اسے ٭شیزو فرینک ٭ کا بیمار پرار دیا۔ تیس اکتوبر تک حفاظتی کاروائی کے لئے چھ دن کی سماعتوں کا وقت مقرر کر دیا گیا، اگلی پیش جمعہ کے دن ہونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں