۔،۔مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پر پیپلز پارٹی جرمنی گہرے رنج و غم میں۔ نذر حسین۔،۔
٭سید زاہد عباس شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبران نے،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سندھ۔ سید زاہد عباس شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبران نے،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کی پارٹی سے طویل وابستگی اور ھر مشکل مرحلے پر پارٹی کیلئے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ھے آن کی شخصیت کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مدتوں آن کی کمی محسوس ھوتی رھے گی رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطاء فرمائے ھم تمام پارٹی کے کارکنان آن کے غم میں برابر کے شریک ہیں