۔،۔ جرمنی کے شہر سولمس میں خوفناک دریافت،ایک گھر میں تین لاشیں برآمد۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر سولمس میں خوفناک دریافت،ایک گھر میں تین لاشیں برآمد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر سولمس میں خوفناک دریافت،ایک گھر میں تین لاشیں برآمد۔ نذر حسین۔،۔

٭لان ڈل کرائس کے علاقہ (نیدر بیل) میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ گھر کے صحن میں ایک زخمی شخص کو دیکھا گیا ہے،پولیس کے پہنچنے پر اسی گھر سے تین افراد کے بے جان جسم ملے، ایمر جنسی ڈاکٹر نے تینوں کی موت کی تصدیق کر دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویٹسلر/لان ڈل کرائس کے علاقہ (نیدر بیل)۔ مقامی پولیس نے واقعات کی ترتیب کو یوں بتایا کہ صبح تقریباََ (گیارہ بجے) پولیس کو ضلع سولمس سے کئی ہنگامی کالیں موصول ہوئیں، گواہوں نے (نیدر بیل) ضلع میں ایک گھر کے صحن میں ایک زخمی شخص کی اطلاع دی، پولیس نے موپع پر پہنچ کر زخمی شخص کو تلاش کیا جس کے سر پر شدید چوٹیں تھیں ٭گھر کا معائنہ کرنے پر ایمرجنسی اہلکاروں کو تنین بے جان افراد ملے جس کی تصدیق ایمر جنسی ڈاکٹر نے کر دی، پائے جانے والے افراد کی جنس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانی تعلقات اور بہت کچھ ابھی تک غیر واضح ہے۔ احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے اور سوگواروں کی رازداری کے تحفظ کے لئے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں، رپورٹ کے مطابق جاری تحقیقات کی وجہ سے مزید معلومات اگلے ہفتے کے آغاز میں خصوصی طور پر (ویٹزلر) پبلک پراسیکیوٹر کے ذریعہ فراہم کی جائیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں