۔،۔ سنگین حادثہ،کار مٹل لینڈ کینال(نہر)میں گر گئی۔تین افراد ہلاک دو شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سنگین حادثہ،کار مٹل لینڈ کینال(نہر)میں گر گئی۔تین افراد ہلاک دو شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سنگین حادثہ،کار مٹل لینڈ کینال(نہر)میں گر گئی۔تین افراد ہلاک دو شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر براوُن شوائیگ کے قریب ایک سنگین حادثہ میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث پُل کی ریلنگ توڑ کر مٹل لینڈ کینال(نہر)میں گر گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/براون شوائیگ۔ مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ایک کار کے مسافر تھیجو حادثہ سے قبل بہت سی کاروں کو اور سپیڈ سے اوورٹیک کر کے ان سے ٹکرائی تھی، اس کے بعد کار سائیڈ کی ریلنگ سے ٹکرائی اور آنے والی ٹریفک کو عبور کر کے سیاہ کار سے ٹکرا تی ہوئی پُل کی ریلنگ کو توڑتے ہوئے نہر میں جا گری، کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی جس گاڑی سے ٹکرائی تھی اس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ میں کل پانچ گاڑیاں ملوث تھیں۔ جیسا کہ پولیس نے بعد میں اطلاع دی کہ حادثہ کا ڈرائیور حادثے سے چند منٹ قبل پولیس کی چیک پوسٹ پر کھڑا ہونے کی بجائے بھاگ گیا،رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے ہائی وے (اے ٹو A2) پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اور تیز رفتاری سے چیک پوسٹ سے بھاگ گیا۔ ابتدائی طور پر ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا روٹین (معمول) کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کا پیچھا کیا یا نہیں خ جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق تقریباََ دس منٹ بعد ان کو سنگین حادثہ کے بارے میں کئی کالیں موصول ہوئیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ کار مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی،حادثہ میں ملوث کار کو نہر سے نکالنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لئے ہناور سے خصوصی جہاز کی درخواست کی گئی ہے۔شپنگ ٹریفک اگلی اطلاع تک معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں