
۔،۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں 15 سالہ لڑکا(ٹِک ٹاک)بناتے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ نذر حسین۔،۔
٭وشوا جیت ساہو نامی لڑکا ٹرین کی پٹڑیوں کے قریب خود کو فلمانے کے چکر میں اور پیچھے سے آتی ٹرین(پس منظر) میں فلمانے کے چکر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے لڑکے کو دیکھ کر وِسل بھی مسلسل بجائے جا رہا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اڑیسہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وشوا جیت ساہو نامی لڑکا ٹرین کی پٹڑیوں کے قریب خود کو فلمانے کے چکر میں اور پیچھے سے آتی ٹرین (پس منظر) میں فلمانے کے چکر میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے لڑکے کو دیکھ کر وِسل بھی مسلسل بجائے جا رہا تھا، تاہم جن لمحات کو وہ امر کرنا چاہتا تھا وہ المیہ میں بدل گئے کیونکہ وہ وقت پر وہاں سے ہٹ نہ سکا اور ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، رپورٹ کے مطابق حادثہ کے فوراََ بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا، ابتدائی تحقیقات اور ویڈیو کلپ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حادثہ لاپرواہی اور ریلوے ٹریک کے قریب آنے سے منع کرنے والے قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔دل ہلا دینے والا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا جبکہ ویڈیو دیکھ کر بھارت میں بڑے پیمانے پر غم و غصّہ پھیل گیا۔ یہ واقعات بھارت میں خطرناک فوٹو گرافی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو نمایاں کرتے ہیں۔پوری دنیا میں پیش آنے والے ایسے واقعات کو ٭فوری شہرت کا جنون٭بھی کہا جاتا ہے
