۔،۔ سویڈن میں مقیم اُردو اور پنجابی کے شاعر سہیل صفدر کی پنجابی شاعری کی کتاب٭میں پنجاب ہاں ٭کی تقریب رونمائی۔ عارف کسانہ۔،۔ 0

۔،۔ سویڈن میں مقیم اُردو اور پنجابی کے شاعر سہیل صفدر کی پنجابی شاعری کی کتاب٭میں پنجاب ہاں ٭کی تقریب رونمائی۔ عارف کسانہ۔،۔

0Shares

۔،۔ سویڈن میں مقیم اُردو اور پنجابی کے شاعر سہیل صفدر کی پنجابی شاعری کی کتاب٭میں پنجاب ہاں ٭کی تقریب رونمائی۔ عارف کسانہ۔،۔

٭ سویڈن میں مقیم اُردو اور پنجابی کے شاعر سہیل صفدر کی پنجابی شاعری کی کتاب٭میں پنجاب ہاں ٭کی تقریب رونمائیسویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہوئی، جس کا انعقاد چوہدری عدیل اکرام وڑائچ نے کیا۔تقریب میں ڈنمارک سے پنجابی ادب کے مشہور شاعر ظفر اعوان نے خصوصی شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی/سویڈن/ڈنمارک/سٹاک ہوم۔ سویڈن میں مقیم اردو اور پنجابی کے شاعر سہیل صفدر کی پنجابی شاعری کی کتاب “میں پنجاب ہاں” کی تقریب رونمائی اسٹاک ہوم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد چوہدری عدیل اکرام وڑائچ نے کیا۔ اس تقریب میں ڈنمارک سے پنجابی ادب کے مشہور شاعر ظفر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت محمد فاروق نے بہت خوبصورت انداز میں کی۔ سہیل صفدر کی اہلیہ بشری رؤوف نے مہمانوں خوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سویڈن کے مشہور ادیبوں ڈاکٹر عارف کسانہ، احمد فقیہ، آصف شاہکار اور ڈنمارک سے آئے ہوئے مہمان ظفر اعوان نے سہیل صفدر کی کتاب کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ سہیل صفدر کی تیسری کتاب شائع ہوئی یے۔ شرکاء نے کتاب کی اشاعت پر سہیل صفدر کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے دوسرے حصہ میں ایک شاندار پنجابی اور اردو مشاعرہ ہوا، جس میں سہیل صفدر، شہناز انجم، آمنہ، ملک ایوب، شکیل شکو، زاہد حسین زاہد، ابرار مرزا، رانا افتخار ثاقب، جمیل احسن، ظفر اعوان، احمد فقیہ اور آصف شاہکار نے اپنا کلام کلام پیش کیا۔ شرکاء نے مشاعرے کا بھرپور لطف اٹھایا اور شعراء کو خوب داد تحسین دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں