
۔،۔ امریکا پناہ گزینوں کے کوٹے میں بزردست کمی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں کمی کرنا چاہتی ہے، سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیع دینا چاہتی ہے، نام نہاد افریقی باشندوں کی ترجیع، ڈچ آباد کاروں کی اولاد کو اس دعوے سے درست قرار دیا گیا کہ وہ نسلی امتیاز کا شکار ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن۔ غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ پناہ گزینوں کی تعداد میں نمایاں کمی کرنا چاہتی ہے، سفید فام جنوبی افریقیوں کو ترجیع دینا چاہتی ہے، نام نہاد افریقی باشندوں کی ترجیع، ڈچ آباد کاروں کی اولاد کو اس دعوے سے درست قرار دیا گیا کہ وہ نسلی امتیاز کا شکار ہیں، مستقبل میں (ایک لاکھ پچیس ہزار) سے کم ہو کر ہر سال زیادہ سے زیادہ (سات ہزار پانچ سو) افراد کو ان کے آبائی ممالک میں ان کی اصل، مذہب یا سیاسی عقائد کی وجہ سے ستائے جانے والے افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔مئی میں ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا کی سرعام تذلیل کی، اس نے اپنے مہمان پر الزام لگایا کہ جنوبی افریقہ سفید فام کسانوں کے خلاف ٭نسل کشی٭ کر رہا ہے جبکہ ٹرمپ کے پاس ان کی نسل کشی کے الزامات کو تقویت دینے کے لئے دکھائی گئی ویڈیو فوٹیج تھی۔ جنوبی افریقہ اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔



