
۔،۔ پابندی کے باوجود افغانوں کا تیسرا گروپ بھی جرمنی میں آباد کیا جا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمن حکومت کی تبدیلی کے بعد اور سختیوں کے باوجود تیسری بار آباد کاری کے لئے منظور شدہ افغانوں کا ایک گروپ پاکستان سے جرمنی پہنچ چکا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/افغانستان۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق متعدد افغان خاندان مہینوں یا سالوں سے اسلام آباد سے جرمنی کے لئے نکلنے کا موقع ملنے کے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں، قدامت پسنددوں کی زیر قیادت جرمنی کی اتحادی حکومت نے مئی میں خصوصاََ کمزور افغان طبقات کے لئے دوبارہ آباد کاری کا پروگرام معطل کر دیا تھا، اس اسکیم میں جرمن اداروں کا سابق مقامی عملہ اور ان کے رشتہ داروں اور طالبان کے ظلم و ستم کے خوفزدہ افراد مثلاََ وکلا اور صحافیوں کا احاطہ کیا گیا تھا، بعض افغانوں کو معطلی کے باوجود بھی ویزے جاری ہو رہے ہیں جنہوں نے اپنے داخلے کے حق کے لئے جرمن عدالتوں میں دائر مقدمات میں کامیابی حاصل کی، جرمن حکومت کے مطابق تقریباََ (ایک ہزار نو سو دس) افغان باشندے ابھی پاکستان میں ہیں جن کے پاس داخلہ یا قبولیت کی منظور شدہ دستاویزات موجود ہیں۔ واضح رہے جومن حکومت نے اپنے اتحادی معاہدے میں رضاکارانہ وفاقی داخلہ پر پروگرام مثلاََ افغانستان کے لئے ختم کرنے اور نئے پروگرام متعارف نہ کرانے کا عہد کیا۔




