
۔،۔ پچاس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں کوئلوں کی کھیپ میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ نذر حسین۔،۔
٭یہ کھیپ بظاہر کوئلے کی ترسیل پر مشتمل تھی۔کوئلے کی تھیلیوں کے اندر (5,388,998) نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں سیکورٹی اسکینرز اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/جدہ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کسٹمز نے نشہ آور گرلیوں کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، محکمہ کے مطابق جدہ میں شاہ عبد العزیز بندرگاہ پر ایک درآمدی کھیپ سے ٭کیپٹا گون کی ترپن لاکھ اٹھیاسی ہزار نو سو اٹھانوے۔5,388,998 گولیاں برآمد ہوئیں، کسٹم کے ترجمان حمود الحربی کے مطابق یہ کھیپ بظاہر کوئلے کی ترسیل پر مشتمل تھی، لیکن سیکورٹی اسکینروں اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے تلاشی کے دوران کوئلے کی تھیلیوں کے اندر چھپائی گئی گولیوں دریافت ہوئیں، ضبطی کے بعد انسداد منشیات کے محکمے کے ساتھ رابطہ کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو مملکت کے اندر یہ ممنوعہ مواد وصول کرنے والے تھے۔ واضح رہے گذشتہ کئی سالوں سے پانی کے پائپوں، فروٹ کے اندر نہ جانے کون کون سے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اگر دیکھا جائے تو سعودی عرب کی ینگ جنریشن ان گولیوں کی عادی ہو چکی ہیں اسی وجہ سے نشہ آور گولیوں کی ڈیمانڈ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔


