
۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر میں خوف و ہراس متعدد زخمی،پولیس کی بھاری نفری۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتہ یکم نومبر کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر میں اس وقت خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جب کئی زور دار دھماکوں کی آوازین سنائی دی گئیں ، آناََ فاناََ پولیس اور فائربریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اسپیشل پولیس کو بھی یوراََ طلب کر لیا گیا، ڈرامائی انداز میں سینٹر کے چاروں طرف ٹریفک کو منجمند کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامب پولیس کے مطابق ہفتہ یکم نومبر کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر میں اس وقت خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جب کئی زور دار دھماکوں کی آوازین سنائی دی گئیں ، آناََ فاناََ پولیس اور فائربریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اسپیشل پولیس کو بھی یوراََ طلب کر لیا گیا، ڈرامائی انداز میں سینٹر کے چاروں طرف ٹریفک کو منجمند کر دیا گیا، سڑکیں بلاک کر دی گئیں، دھماکو کی آواز سنائی دینے کے بعد خوف و ہراس کا یہ عالم تھا کہ شاپنگ سینٹر میں موجود ہزاروں افراد جس طرف راستہ ملا بھاگنے لگے اسی دوران چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جنہیں فوری مدد دے دی گئی۔ پولیس کے مطابق انہیں آتش بازی کے باقیات ملی ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ ایک احمقانہ مذاق تھا، مبینہ طور بلند دھماکوں کی آواز نے خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا، فرینکفرٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ان کا مزید کہنا تھا کہ آتشیں اسلحے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس کو (تین بج کر چوبیس منٹ پر زور دار دھماکوں کی اطلاع ملی تھی، ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ اس کا دھماکوں سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ اس نے پولیس کی کاروائیوں میں مداخلت کی تفتیش کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ شام کو آٹھ بجے کے بعد پولیس نے ٹریفک کھول دی تھی۔
