۔،۔38۔اڑتیس سالہ فرانسیسی چور عورت جو فرانس کے عجائب گھر کی چوری میں ملوث تھی،عدالت میں آنسووُں سے رو پڑی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔38۔اڑتیس سالہ فرانسیسی چور عورت جو فرانس کے عجائب گھر کی چوری میں ملوث تھی،عدالت میں آنسووُں سے رو پڑی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔38۔اڑتیس سالہ فرانسیسی چور عورت جو فرانس کے عجائب گھر کی چوری میں ملوث تھی،عدالت میں آنسووُں سے رو پڑی۔ نذر حسین۔،۔

٭فرانس کے تاریخی عجائب گھر (میوزیم)میں ہونے والی چوری نے نہ صرف فرانس جبکہ پوری دنیا میں چوروں کے منظم اور تجربہ کار کلچر کی نشاندہی کی،ادارں کو اندازہ ہوا کہ جرائم کے لئے فرانس میں لوگ اس حد تک بھی جا سکتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس کے تاریخی عجائب گھر (میوزیم)میں ہونے والی چوری نے نہ صرف فرانس جبکہ پوری دنیا میں چوروں کے منظم اور تجربہ کار کلچر کی نشاندہی کی،ادارں کو اندازہ ہوا کہ جرائم کے لئے فرانس میں لوگ اس حد تک بھی جا سکتے ہیں، چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں اسی ہفتہ ایک عورت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں جب اسے عدالت مبں پیش کیا گیا تو 38۔اڑتیس سالہ فرانسیسی چور عورتآنسووں سے رونے لگی، اپنے آنسووں کی وجہ باتے ہوئے کہا اسے اپنے بچوں اور اپنی فکر نے پریشان کر دیا ہے کہ۔میرا اور میرے بچوں کا کیا بنے گا،اس فرانسیسی عورت پر الزام ہے کہ وہ قدیمی عجائب گھر سے ایک غیر مغمولی چوری کی منظم واردات میں ملوث ہے یا تھی جس نے فرانس کے صدر میکروں تک کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ واضح رہے فرانس مہذب یورپی دنیا کا ایک آزاد خیال نمائندہ ملک ہے جو ماضی میں کئی عرب اور افریقی ملکوں کو نو آبادیاتیاں بنا کر انہیں (نچوڑتا۔چراتا) رہا ہے جبکہ اب دنیا میں اس کی شہرت لبرل خیالات کے حوالے سے ہے اور سلامتی کونسل کا رکن ملک ہے۔ اس کی سائنسی ٹیکنالوجی میں ترقی کا شاہکار (رافیل) طیارہ ہے اور دوسرااس کی تاریخی ورثے میں آئیفل ٹاور ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب تک پانچ افراد کو چوری کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے دو کے خلاف ہفتہ کے روز فرد جرمعائد کر دی گئی جبکہ تین کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔ یاد رہے ان چوروں نے پچھلے ماہ دن دیہاڑے فرانس کے تاریخی عجائب گھر (میوزیم۔لوور)میں جدید اوزاروں اور بے دریغ سوچی سمجھی پلاننگ کے مطابق چوری کی تھی اور لگ بھگ ٭102۔ ایک سو دو ملین ڈالر٭ مالیت کے قدیمی زیورات جن میں ہیرے جواہرات لگے ہوئے تھے نکال کر لے گئے تھے۔پولیس انٹرپول کے مطابق سونے کو پگھلا دیا گیا ہو گا اور ہیرے جواہرات کو نکال لیا گیا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں