
۔،۔ آٹھ سالہ فابیان کی پرتشدد موت کے چار ہفتے بعد قتل کے شبہ میں ایک خاتون کے وارنٹ گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭ اکتوبر کے وسط میں گسٹرو میں آٹھ سالہ فابیان کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھاپوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ لڑکا پر تشدد جرم کا شکار ہوا تھا،قتل کے شبہ میں ایک خاتون کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گسٹرو/روسٹک۔ ریاستی پراسیکیوٹر (ہارالڈ نووک) نے جمعرات کو روسٹک میں اعلان کیا کہ یہ وارنٹ گرفتاری پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے، خاتون پر لڑکے کو قتل کرنے کا شبہ ہے جبکہ (ہارالڈ نووک) نے مشتبہ شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم نسبتاََ چھوٹے شہر یا دیہی علاقہ میں ہیں، اس لئے مشتبہ خاتون کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی، واضح رہے اکتوبر کے وسط میں کئی دنوں کی تلاش کے بعد گسٹرو سے تقریباََ پندہ کلو میٹر جنوب میں (کلین اپاہل) کے قریب ایک تالاب سے ملی تھی، سرکاری وکیل کے دفتر کے مطابق پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ لڑکا پر تشدد کیا گیا تھا، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ فابیان کو دس اکتوبر کو لاپتہ ہونے کے دن ہی قتل کر دیا گیا تھا، واضح نتائج اور تفتیش میں مدد کے لئے (Aktenzeichen XY.) ٹیلی ویثرن پروگرام میں بدھ کی شام اس کیس کی تفصیل بتائی گئی تھی جس کے بعد (تینتیس) تجاویز موصول ہوئیں جس کی توثیق کا ابھی تک جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ (ہارالڈ نووک)نے روسٹک میں مختصر بیان میں کہا کہ۔تاشیوں اور آج کی گرفتاری کا کل کی نشریات سے کوئی تعلق نہیں۔ جمعرات کی صبح سویرے پولیس افسران نے علاقہ میں کئی املاک کی تلاشی لی جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق روسٹک ضلع کے ریمر شاگن میں بھی متعدد افراد کے گھروں کے ساتھ ساتھ پڑوسی قصبے رم کوگل میں بھی ایک گھر شامل ہے۔




