۔،۔چین میں حال ہی میں کھولے گئے 758 میٹر طویل پُل کا ایک حصّہ گر گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔چین میں حال ہی میں کھولے گئے 758 میٹر طویل پُل کا ایک حصّہ گر گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔چین میں حال ہی میں کھولے گئے 758 میٹر طویل پُل کا ایک حصّہ گر گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جنوب مغربی چین میں ایک نیا تعمیر شدہ پُل گر گیا، چین کو تبت سے ملانے والے (سات سو اٹھاون) میٹر لمبے پل کو واقع سے ایک دن قبل،آس پاس کی سڑکوں اور پہاڑیوں میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا جس کی بنا پر کوئش جانی نقصان نہیں ہوا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بیجنگ/میرکانگ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ایک قومی شاہراہ پر حال ہی میں کھولے گئے ایک پل کا کچھ حصّہ منگل کو ملک کے قلب کو تبت سے ملانے والی ایک شاہراہ پر گر گیا، مقامی حکام کی رپورٹ کے مطابق اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ ایک روز قبل آس پاس کی سڑکوں اور پہاڑیوں میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔مقامی حکام کے مطابق منگل کی دوپہر کو پہاڑی کنارے پر حالات مزید خراب ہو گئے جس سے سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں اپروچ پا اور روڈ بیڈگر گئے، (کنٹریکٹر سیچوان برج گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کہانی کا مطلب ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ پل کے جزوی طور پر گرنے کا باعث بنے ٭جبکہ حقیقت میں پُل کے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں