۔،۔ فرینکفرٹ ڈورن بش سے پولیس نے (شاک کال) کے بعد فنکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ ڈورن بش سے پولیس نے (شاک کال) کے بعد فنکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ڈورن بش سے پولیس نے (شاک کال) کے بعد فنکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ شام ایک (اٹھیاسی سالہ) خاتون کو ایک (شاک کال) موصول ہوئی،جس میں خاتون کو بتایا گیا کہ تمہارا ایک قریبی رشتہ دار ایک مہلک کار حادثہ میں ملوث ہے اس کے لئے ضمانت کی رقم درکار ہو گی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورن بش۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آیا جہاں ایک اٹھیاسی سالہ خاتون کو بہت پرانی (ٹرِک۔چال) کے ذریعہ فون کیا گیا کہ تمہارا ایک قریبی رشتہ دار ایک مہلک حادثہ میں ملوث ہے اس کی ضمانت کے لئے فوری طور پررقم درکا رہے، پولیس افسران کے مطابق بوڑھی عورت دھوکا بازوں کے جال میں پھنس گئی، جبکہ تینوں فنکار چالبازوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ گشتی پولیس کی نگاہ میں ہیں، چوبیس سالہ نوجوان ہاتھ میں فون اٹھائے ہوئے (والٹر لائسکے اسٹریٹ) پر پہنچ گیا پولیس نے دیکھا کہ ایک بوڑھی حخاتون ہاتھ میں بیگاٹھائے گھر کی بالکونی پر کھڑی تھی، جیسے جیسے چالباز فنکاروں نے خاتون کو بتایا خاتون شاک میں تھی بغیر کسی رکاوٹ کے ان کے فون پر آرڈر ملنے پر خاتون نے اپنا زیوروں اور نقد رقم کے ساتھ بیگ نیچے پھینک دیا، چوبیس سالہ نوجوان انتظار میں تھا، پولیس نے چالبازوں کے گروپ کو کچھ ہی دیر بعد حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر مشتبہ افراد جن دونوں کی عمریں انیس سال بتائی جاتی ہے کو بھی گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں تینوں مشتبہ افراد کے کرائے کے کمرے کے لئے جاری کردہ سرچ وارنٹ کے نتیجہ میں مزید آلات اور شواہد دریافت ہوئی جنہیں پولیس افسران نے قبضہ میں کر لیا، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم کئی بار لوگوں کو ایسی چالاکی سے انفارم کر چکے ہیں جبکہ ملزم ہمیشہ بوڑھے افراد کا چناو کرتی ہے جنہیں بے وقوف بنانا آسان ہوتا ہے۔ مجرم ہمیشہ صدمہ کے حربے استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ اغواہ، مہلک حادثہ، کڈنیپنگ وغیرہ وغیرہ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ۔پولیس۔ نظام اور انصاف کرنے والے آپ سے کبھی بھی رقم یا قیمتی اشیاء کا تقاضہ نہیں کریں گے، جرمنی میں ضمانتی باڈ کا کوئی تصور یا کوئی نظام نہیں ہے، دباوُ کے اندر نہ آئیں، چاہے کال کرنے والے کا اسرار ہو کہ ایک فوری ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، سب سے پہلے کال کرنے والے کی شناخت کی تصدیق کریں اور کبھی بھی فون پر ذاتی معلومات ظاہر نہ کریں خواہ وہ آپ کی ذات کے متعلق ہوں یا بینکنگ سے متعلقہ ہوں، رقم زیورات یا دیگر قیمتی اشیاء کو کبھی بھی کسی اجنبی کے حوالہ نہ کریں چاہے وہ پولیس افسر یا نظام انصاف کے رکن ہونے کا دعوہ کرے، قابل اعتماد افراد سے رابطہ کریں، شک کی بنا پر رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے مشورہ کریں یہ سب کچھ کال کرنے والے کے مطالبات پر عمل کرنے سے پہلے کریں۔ اس طرح کے گھوٹالوں سے بچنے کے لئے خاندان کے بزرگوں اور جاننے والوں بات کریں اور خبردار رہنے کی تلقین کریں، اگر کوئی مشکوک کال موصول ہوتی ہے تو فوراََ پولیس کو مطلع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں